English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی انتباہ مسترد‘ترکی کا وینز ویلا سے سونے کی تجارت بڑھانے کا اعلان

share with us


امریکاکی وینز ویلا اور ترکی کے درمیان تجارتی معاملات بالخصوص سونے کی لین دین پر توجہ مرکوز


انقرہ:14؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے وینز ویلا کے ساتھ تجارتی روابط برقراررکھنے پرامریکی انتباہ مسترد کرتے ہوئے انقرہ اور کراکس کے درمیان سونے کی تجارت میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک بیان میں کہا کہ وینز ویلاکے دورے کے دوران انہوں نے اپنے ہم منصب نیکولس میڈورو سے ملاقات کی تھی جس میں ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ پر بات چیت کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ترکی اور وینز ویلا کے ساتھ تجارتی روابط کو بڑھانے کو خوش آئند قرار یا۔ گذشتہ روز وینز ویلا کے ایک سینئرعہدیدار نے بھی ترک صدر سے ملاقات کی تاہم صدر ایردوآن نے اس عہدیدار کی شناخت ظاہر نہیں کی۔خیال رہے کہ وینز ویلااور ترکی کے درمیان 2018ء کے دوران سونے کی ایک ارب ڈالر کی تجارت ہوئی تھی۔ رواں سال جنوری میں دونوں ملکوں نے سونے کی تجارت میں اضافے سے اتفاق کیا تھا۔ادھر ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ واشنگٹن انقرہ اور کراکس کے درمیان جاری تجارتی تعلقات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی عہدہدار کا کہنا ہے کہ امریکانے وینز ویلا اور ترکی کے درمیان تجارتی معاملات بالخصوص سونے کی لین دین پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا