English   /   Kannada   /   Nawayathi

داعش مقدمہ اورنگ آباد اور ممبرا سے گرفتار مسلم نوجوانوں کو مزید ۴ ؍ دنوں کے لیئے پولس تحویل میں دیا گیا

share with us

جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے وکلاء نے ملزمین کو پولس تحویل میں دیئے جانے کی مخالفت کی


ممبئی:14؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور ممبئی سے قریب مسلم آبادی والے ممبرا سے گرفتا ۹؍ مسلم نوجوانوں کو آج اورنگ آباد کی خصوصی یو اے پی اے عدالت نے۱۸؍ فروری تک مزید پولس تحویل میں دیئے جانے کے احکامات جاری کیئے ، ملزمین کا آج تیسرا ریمانڈ تھا جس کے دوران عدالت نے ان کی پولس تحویل میں استغاثہ کی درخواست پر اضافہ کردیا ۔
اس معاملے میں گرفتار ملزمین ۱۔ سلمان خان ۔ محسن خان ۳۔ مظہر شیخ عبدالرشید ۴۔ محمد تقی ۵۔ محمد سرفراز عبدالحق عثمانی۶۔جمال نواب کو بروقت قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے دفتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج تمام ملزمین کو یو اے پی اے عدالت کے جج کے آرچودھری نے مہاراشٹر انسداد دہشت گرد دستہ (اے ٹی ایس)کی درخواست پر مزید چار دنوں کے لیئے پولس تحویل میں بھیج دیا۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی ایجنسی کو ملزمین کے بینک اکاؤنٹ کی تفتیش کرناہے جس کے لئے انہوں نے متعلقہ بینکوں سے رجوع کیا جس کے لئے انہیں وقت درکار ہے نیز انہیں ملزمین کے کشمیر سے تعلق کے متعلق دریافت کرنا ہے ۔
جمعیۃ علماء کی جانب سے ایڈوکیٹ خضر پٹیل ملزمین کے دفاع میں پیش ہوتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمین سے تفتیش تقریباًمکمل ہوچکی ہے لہذا اب انہیں مزید پولس تحویل میں نہیں دیا جانا چاہئے کیونکہ پچھلی سماعت سے لیکر ابتک کی سماعت میں اے ٹی ایس کو ملزمین کے خلاف کوئی بھی نیا ثبوت ہاتھ نہیں لگا ہے نیز جس کشمیر کنیکشن کا ذکر سرکاری وکیل کررہے ہیں وہ واضح نہیں ہے ۔ خضر پٹیل نے عدالت کو بتایا کہ ریمانڈ رپورٹ میں صرف یہ لکھا ہوا ہیکہ انہیں ملزمین کے کشمیر کنیکشن کے متعلق تفتیش کرنا ہے لیکن یہ کہیں نہیں لکھا ہوا ہے کہ کونسے ملزمین کے متعلق انہیں تفتیش کرنا ہے ۔
فریقین کی بحث کی سماعت کے بعد خصوصی عدالت نے ملزمین کو مزید ۴؍ دنوں کے لیئے پولس تحویل میں بھیج دیا۔
دوران سماعت آج اورنگ آباد سیشن عدالت میں قاری امین الدین (جنرل سیکریٹری مراٹھواڑہ) اور مجیب صاحب (جنرل سیکریٹری ضلع اونگ آباد) اور ان کے رفقاء صبح سے ہی موجود تھے جنہوں نے ملزمین کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔
واضح رہے کہ اے ٹی ایس نے ملزمین پر الزام عائد کیا ہیکہ وہ ممنو ع تنظیم داعش کے ہم خیال ہیں اور وہ ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتے ہیں ۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا