English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممتا بنرجی کانگریس اورسی پی ایم کے ساتھ اتحاد کرنےکوتیار، مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن متحد

share with us

نئی دہلی:14؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع) دہلی میں عام آدمی پارٹی کے زیراہتمام منعقدہ ریلی میں ایک بارپھروزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سخت لفظوں میں حملے کرتے ہوئے مودی کے خلاف ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ انہوں نے کانگریس اوربایاں محاذ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ ریاست میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں مگرقومی سطح پرملک کے مفاد میں ایک ہیں۔ خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی کے اسٹیج سے جب ممتا بنرجی خطاب کررہی تھیں اس وقت وہاں سی پی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری اورسی پی آئی کے لیڈرڈی راجا بھی بھی موجود تھے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں کچھ مسائل میں ہمارے اختلافات ہیں، ایک دوسرے کے خلاف ہم مقابلہ بھی کرتے ہیں، مگرملک کے مفاد میں اوربی جے پی کی غیرجمہوری رویہ کے خلاف ہم سب ایک ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کوبچانے کیلئے ہم کانگریس اورسی پی ایم کے ساتھ اتحاد کرنےکو تیارہیں۔  اس موقع پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا، ممبرپارلیمنٹ اورقومی ترجمان سنجے سنگھ کے علاوہ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ  چندرا بابو نائیڈو، سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری، سی پی آئی لیڈرڈی راجہ، این سی پی لیڈر شردپوار، ایل جے ڈی لیڈر شرد یادو، نیشنل کانفرنس صدرفاروق عبداللہ اورایس پی لیڈر رام گوپال یادو بھی پہنچے۔ اس کے علاوہ کانگریس کی طرف آنند شرما نے بھی شرکت کی۔ 

خیال رہے کہ لوک سبھا میں بہرام سے کانگریس کے ممبرپارلیمنٹ ادھیررنجن چودھری نے چٹ فنڈ گھوٹالہ کے حوالہ سے سخت تنقید کی۔ اس وقت پارلیمنٹ میں بی جے پی کے ممبران نے ادھیرکی تقریرکا تالی بجاکر خیرمقدم کیا۔ جبکہ صبح میں ہی کانگریس اورترنمول کانگریس نے مل کرپارلیمنٹ کے احاطے میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ اس کے بعد ممتا بنرجی اور سونیاگاندھی کے درمیان ملاقات بھی۔خیال رہے کہ چٹ فنڈ گھوٹالے کو لے کر بنگال میں ممتا بنرجی کے خلاف کانگریس کے ریاستی قائدین بڑے پیمانے پر مظاہرہ کررہے ہیں۔

سونیا گاندھی نے ممتا بنرجی سے کہا کہ ہم لوگ ایک دوسرے کی تنقید بھی کرتے ہیں مگر اصل میں ہم لوگ دوست ہیں۔ ادھیررنجن چودھری نے پارلیمنٹ میں چٹ فنڈ گھوٹالے کیلئے ممتا بنرجی کو ذمہ داری ٹھہراتے ہوئے کہا کہ عوام سے لاکھوں کروڑروپئے لوٹ لئے گئے ہیں۔ حکومت کوان کے روپئے واپس کرنے ہوں گے۔

خیال رہے کہ بنگال کی حکمراں جماعت کے کئی لیڈران شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں گرفتارہوچکے ہیں۔ 2016 کےانتخابی مہم کے دوران راہل گاندھی نے بھی ممتا بنرجی کی سخت تنقید کرتے ہوئے چٹ فنڈ گھوٹالے میں ممتا بنرجی کا نام لیا تھا۔ مگرپارلیمانی انتخابات کے پیش نظراس وقت قومی سطح کی سیاست میں تبدیلی آچکی ہے۔ گزشتہ ہفتے جب ممتا بنرجی سی بی آئی کے خلاف دھرنے پربیٹھی تھیں، توکانگریس صدرراہل گاندھی نے فون کرکے ممتا بنرجی کی حمایت کی تھی۔ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈیرا سے ای ڈی کی پوچھ گچھ پرممتا بنرجی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھایہ سیاست کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہیں۔

ممتا بنرجی نے بھی بنگال کانگریس کے لیڈران کے رویے پر ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا تھا کہ مرکزاورریاست میں الگ الگ موقف کیوں ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے، یہ اندرونی مسئلہ ہے۔ سونیا گاندھی نے ممتا بنرجی سے ملاقات کرکے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ اخیرمیں ہم سب ایک ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا