English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر 22 کلو سونے کے ساتھ ایک مسافر گرفتار

share with us

مہاراشٹرا:14؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)ممبئی ایئرپورٹ پر تعینات محکمۂ کسٹم کے افسران نے دبئی سے آنے والی ایک پرواز سے ایک شخص کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔ائیر پورٹ پر محکمہ کسٹم کی ایئر انٹیلیجنس یونٹ کی ٹیم نے دبئی سے امیرٹس طیارے کی پرواز نمبر ای کے 500 سے ممبئی پہنچے ایک شخص کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے کر جب اس کی تلاشی لی تو انٹیلیجنس یونٹ کے افسران کے ہوش اڑ گئے۔

 کیونکہ یہ کوئی معمولی شخص  نہیں تھا بلکہ وہ  گولڈ اسمگلر تھا اور اس نے ایک مخصوص طرح کی انڈر وئیر میں 44 سونے کی بسکٹ چھپا رکھا تھا جسکی بھارتی بازار میں قیمت تقریباً 6 کروڑ 74 لاکھ روپے ہے۔ اے آئی یو کسٹم یونٹ اس اسمگلنگ معاملے کی باریک بینی سے کرنے میں مصروف ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا