English   /   Kannada   /   Nawayathi

سپریم کورٹ کے فیصلہ پرکیجروال ناراض ، فیصلہ کو دہلی کی عوام کے ساتھ نا انصافی قرار دیا

share with us

نئی دہلی:14؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ نے آج دہلی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کے درمیان جاری تنازع پر اہم فیصلہ صادر کیا ہے۔عام آدمی پارٹی کے سربراہ و دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ'یہ فیصلہ دہلی کی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، اور یہ فیصلہ جمہوریت کے خلاف ہے'۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ 'حکومت بغیر اختیارات کے اپنے فرائض کیسے انجام دے گی'۔ وزیراعلی نے اس درمیان بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ' بی جے پی سے آئین کو خطرہ لاحق ہے'۔ خیال رہے کہ دہلی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کے درمیان اختیارات کو لیکر پچھلے کئی دنوں سے رسہ کشی جاری ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا