English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں آج حادثوں کا دن : منکی اور بھٹکل میں پیش آئے مختلف سڑک حادثوں میں تین افراد جاں بحق ، دو زخمی

share with us

بھٹکل : 13فروری2019(فکروخبرنیوز)منکی اہم شاہراہ ۶۶ پر آج شام ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو سگے بھائی بہن جاں بحق ہوگئے جبکہ دو بچے شدیدزخمی ہوگئے  ، مہلوکین کی شناخت بھٹکل انجمن بی بی سال دوم کے  طالب علم محمد کیف ابن محمد صادق (21)اور بہن آفرین (28) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاتون اپنے بھائی کے ساتھ منکی جا رہے تھے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار مسافر بردار ٹیمپو نے انہیں ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے سر پر گہری چوٹو ں کے باعث خون زیادہ بہنے کی وجہ سے دونوں کی موت واقع ہوگئی ، جبکہ اسکوٹر پر سوار دو بچہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں منی پال اسپتال میں داخل کیا گیا ہے بچوں کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے 

مہلوکین لاشوں کو منکی کے سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے

آپ کو بتادیں کہ دونوں کا تعلق منکی سے ہے ،اور محمد کیف بھٹکل انجمن بی بی اے کالج میں زیر تعلیم تھا، اور بھٹکل  میں ماسٹر کالونی میں مقیم تھا ، جبکہ اس کی بہن کی بھی بھٹکل کے ہی ایک فرد کے ساتھ شادی ہوئی تھی جو کہ اس وقت کویت میں ملازمت کر رہا ہے ، اللہ مرحومین کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اورحادثاتی موت سے تمام کی حفاظت فرمائے آمین

خیال رہے کہ آج صبح بھی شمس الدین سرکل کے قریب ایک سڑک حادثہ پیش آیاتھا جس میں ایک بزرگ کی موت واقع ہو گئی تھی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا