English   /   Kannada   /   Nawayathi

وینزویلا کی صورت حال پر روسی اور امریکی وزرائے خارجہ رابطے کریں گے 

share with us

ماسکو:13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ وہ وینزویلا میں اندرونی عدم استحکام کی صورت حال پر اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے داخلی بحران کے تناظر میں اپنی ترجیحات کے حوالے سے واشنگٹن اور ماسکو ایک دوسرے کے حریف ہیں۔ وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کی مخالفت میں امریکا پیش پیش ہے تو روس اْن کی کھل کر حمایت کرتا ہے۔ امریکا اپوزیشن لیڈر خوآن گوآئیڈو کو وینزویلا کا عبوری صدر بھی تسلیم کر چکا ہے اور اس نے مادورو کی صدارت کو غیر قانونی قرار دے رکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا