English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کا تیل کی برآمدات میں یومیہ 69 لاکھ بیرل کی کمی کا ارادہ

share with us


دسمبر میں اوپیک ممالک کی تیل کی پیداوار میں نومبر کے مقابلے میں 6 لاکھ بیرل سے زیادہ کی کمی آئی،وزیرتوانائی


ریاض:13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے کہاہے کہ مملکت مارچ میں یومیہ 98 لاکھ بیرل خام تیل پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات برطانوی اخبار کو دیے گئے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہاکہ مارچ میں سعودی عرب کی تیل کی برآمدات کم ہو کر یومیہ 69 لاکھ بیرل ہو جائے گی۔اس سے قبل خالد الفالح نے اپنے ایک سابقہ بیان میں کہا تھا کہ تیل کی عالمی منڈی قلابازیاں کھا رہی ہے تاہم اس وقت منڈی کی سمت درست جانب ہے۔الفالح کے مطابق 2019 کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران تیل کی عالمی منڈی میں ان فیصلوں کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے جو 2018 کی آخری سہ ماہی میں لیے گئے تھے۔ اگرچہ منڈی میں پیش کیے جانے والے تیل کی یومیہ مقدار میں تقریبا 12 لاکھ بیرل کی کمی کا آغاز دو نومبر سے ہوا تھا تاہم ذرائع کا کہناتھا کہ دسمبر میں اوپیک ممالک کی تیل کی پیداوار میں نومبر کے مقابلے میں 6 لاکھ بیرل سے زیادہ کی کمی آئی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا