English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی صدر کی مارٹن گریفتھس سے ملاقات، الحدیدہ معاہدے کے نفاذ پر زور

share with us


گریفتھس آئندہ مشاورت کے انعقاد کی تاریخ، جگہ متعین کرنے کے حوالے سے منصور ہادی کو قائل کرنے میں ناکام


صنعاء :13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے پیر کے روز سعودی دارالحکومت ریاض میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان الحدیدہ کے حوالے سے اسٹاک ہوم معاہدے پر عمل درامد سے متعلق پیش رفت زیر بحث آئی۔سرکاری ذرائع نے عرب ٹی وی کے صدر ہادی نے گریفتھس کو باور کرایا کہ نئی صف بندی، الحدیدہ شہر اور اس کی تینوں بندرگاہوں سے حوثیوں کے اں خلا اور قیدیوں اور گرفتار شدگان کے معاملے پر پیش رفت نہایت ضروری اہم ہے۔ یمنی صدر کے مطابق قیدیوں کا معاملہ انسانی حقوق سے متعلق ہے لہذا ٹال مٹول کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی قیدیوں کے معاملے میں کسی بھی پیش رفت کو خواہ وہ جزوی نوعیت کی ہو، یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ خصوصی ایلچی نے جامع سیاسی حل کے منصوبے کو زیر بحث لانے کے واسطے مشاورت کے نئے دور کے انعقاد پر موافقت کے لیے دبا ڈالنے کی بھی کوشش کی۔ تاہم یمنی صدرنے باور کرا دیا کہ اسٹاک ہوم معاہدے پر مکمل عمل درامد کے بغیر آئندہ کوئی مشاورت نہیں ہو گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مارٹن گریفتھس آئندہ مشاورت کے انعقاد کی تاریخ یا جگہ متعین کرنے کے حوالے سے منصور ہادی کو قائل کرنے میں ناکام رہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا