English   /   Kannada   /   Nawayathi

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،شاہ سلمان

share with us


محمود عباس کی شاہ سلمان سے ملاقات، سعودی عرب کی جانب سے فلسطینیوں کی مسلسل حمایت کو سراہا 


ریاض:13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب یروشلیم دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ یقین دہانی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے الریاض میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں کرائی گئی۔دونوں رہ نماؤں نے ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے شاہ سلمان اور سعودی عرب کی جانب سے فلسطینیوں کی مسلسل حمایت کو سراہا ۔ملاقات میں سعودی عرب کی طرف سے الریاض کے گورنر فیصل بن بندر بن عبدالعزیز ، وزیر مملکت اور وزارتی کونسل کے رکن شہزادہ منصور بن متعب بن عبدالعزیز ، وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور وزیر خزانہ محمد الجدعان موجود تھے۔صدر محمود عباس کے وفد میں تنظیمِ آزادیِ فلسطین ( پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری صائب عریقات ، شہری امور کی اتھارٹی کے سربراہ شیخ حسین ، جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ ماجد فراج ، صدر کے مشیر برائے سفارتی امور ماجدی خالدی اور سعودی عرب میں متعّین فلسطینی سفیر باسم عبداللہ الآ غا شامل تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا