English   /   Kannada   /   Nawayathi

تھائی لینڈ اور امریکا کی افواج کی میزبانی میں سالانہ کوبرا گولڈ نامی فوجی مشقوں کا آغازہوگیا

share with us

بینکاک ۔:13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)تھائی لینڈ اور امریکا کی افواج کی میزبانی میں سالانہ کوبرا گولڈ نامی فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ ان مشقوں میں انتیس ممالک کے فوجی دستے شریک ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایشیا پیسیفک خطے میں ہونے والی ان مشقوں کو درجنوں ممالک کی شرکت کے باعث سب سے بڑی فوجی مشقیں قرار دیا گیا ہے۔ امریکا اور تھائی لینڈ کے علاوہ چین، جاپان، سنگاپور، انڈونیشیا، ملائیشیا، بھارت اور جنوبی کوریا بھی کوبرا گولڈ مشقوں میں خاص طور پر سرگرم ہیں۔ یہ فوجی مشقیں بائیس فروری کو اختتام پذیر ہوں گی۔ شمالی تھائی لینڈ میں ان مشقوں کے سلسلے کا آغاز 1982 میں ہوا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا