English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں انقلاب سے جبر وتشدد برآمد ہوا،اب ناکام ہوچکا ،ڈونلڈ ٹرمپ کا فارسی میں ٹویٹ

share with us


طویل عرصے سے مصائب کا شکار ایرانی ایک روشن مستقبل کے حق دار ہیں،امریکی صدر کا ٹوئیٹ 


واشنگٹن:13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں چار عشرے قبل (1979ء میں) برپا شدہ انقلاب اب مکمل طور پر ناکامی سے دوچار ہوچکا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر نے ایران میں انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر انگریزی کے علاوہ فارسی زبان میں بھی ایک ٹویٹ جاری کی ۔انھوں نے لکھا کہ کرپشن کے 40 سال ، جبرواستبداد کے 40 سال ،دہشت گردی کے 40 سال ، ایران میں نظام نے صرف ناکامی کے 40 سال ہی دیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ طویل عرصے سے مصائب کا شکار ایرانی ایک روشن مستقبل کے حق دار ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا