English   /   Kannada   /   Nawayathi

تاج محل کی مناسب دیکھ بال نہ کرنے پر یوگی سرکار کو سپریم کورٹ نے لگائی سخت پھٹکار

share with us

نئی دہلی:13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے تاج محل کی دیکھ بھال کے معاملے میں اترپردیش حکومت کا سخت نوٹ لیا۔بھارتی سپریم کورٹ نے تاج محل کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے پر اترپردیش حکومت کی سرزنش کی۔ 

عدالت نے کہا کہ اترپردیش حکومت 4 ہفتوں کے اندر ایک 'وزن ڈاکیومنٹ' داخل کرے اور بتائے کہ وہ اس کی کیسے مناسب دیکھ بھال کررہی ہے۔ گزشتہ برس مئی میں سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کی گئی جس میں کہا گیا کہ آگرہ میں آلودگی کی وجہ سے تاج محل کی عمارت کا رنگ سرخ ہوچکا ہے۔

اس درخواست پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے یوگی حکومت کے رویے کا سخت نوٹ لیا۔ عدالت نے کہا کہ 'یا تو ہم تاج محل کو بند کردیں گے یا آپ اسے منہدم کردیں'۔سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران کہا کہ 'ٹی وی ٹاور کی شکل میں نظر آنے والے ایفل ٹاور کو دیکھنے کے لیے 80 لاکھ سیاح جاتے ہیں۔ ہمارا تاج محل تو اس سے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔ اگر آپ اس کی مناسب دیکھ بھال کرتے تو بیرونی زر مبادلہ کا مسئلہ حل ہوجاتا'۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا