English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی کی سیاست میں پرینکا کی انٹری نے کانگریس میں پھونکی جان ، کانگریس ۸۰ سیٹوں پر اکیلے لڑے گی الیکشن ،راہل نے پرینکا کو ۴۱ تو سندھیا کو دی ۳۹ سیٹوں کی ذمہ داری

share with us

نئی دہلی:13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے نئے جنرل سکریٹریز اور ریاستی انچارج کو لوک سبھا انتخابات کے مدنظر خصوصی ذمہ داریاں دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس مرحلہ میں ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کی کل 80 لوک سبھا سیٹوں کی ذمہ داری بھی تقسیم کر دی گئی ہے۔ اس کے تحت اتر پردیش (مشرق) کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو کل 41 سیٹوں کی ذمہ داری دی گئی ہے جب کہ اتر پردیش (مغرب) کے انچارج جنرل سکریٹری جیوترادتیہ سندھیا کو 39 سیٹوں کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ کے سی وینو گوپال نے اس سلسلے میں نوٹس جاری کر بتایا کہ کانگریس صدر نے دونوں انچارجوں کو ذمہ داری تقسیم کر دی ہے۔

پرینکا گاندھی کو جن لوک سبھا سیٹوں کی ذمہ داری دی گئی ہے ان میں پی ایم نریندر مودی کا انتخابی حلقہ وارانسی، اتر پردیش وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا حلقہ گورکھپور، فیض آباد اورجھانسی جیسی سیٹیں ہیں۔ اس کے علاوہ کانگریس صدر راہل گاندھی کی لوک سبھا سیٹ اور یو پی اے صدر سونیا گاندھی کی سیٹ رائے بریلی بھی پرینکا گاندھی کے ذمہ ہیں۔

اتر پردیش مغرب کے انچارج جنرل سکریٹری جیوترادتیہ سندھیا کے ذمے جو 39 لوک سبھا سیٹیں ہیں ان میں کانپور، بہرائچ، بریلی، مراد آباد، کیرانہ، آگرہ، متھرا، قنوج، سہارنپور اور غازی آباد جیسی اہم سیٹیں شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا