English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہبلی ہوائی اڈے پر دل ٹوٹے عاشق کے فون کالز نے کررکھا ہے پریشان 

share with us

ہبلی 12؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) معاشقہ میں ہار کا سامنا کرنے کے بعد دل ٹوٹے عاشق کی جانب سے ایرپورٹ عملہ کو موصول ہورہے فون کالز نے عملہ کا جینا حرام کررکھا ہے۔ فون کالز سے پیدا ہونے والی صورتحال سے افسران پریشان ہیں اور سیکوریٹی کے تعلق سے بہت زیادہ فکر مند ہوگئے ہیں ، کیونکہ عاشق نے نہ صرف عملہ کو پریشان کررکھا ہے بلکہ کنٹرول روم میں بھی اس کی کالز پریشانیوں کا باعث بن رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روئے دیاس (26) مقیم گوا کا ایک لڑکی سے معاشقہ چل رہا تھا جو اس سے قبل گوا کے ڈبلیوم ایرپورٹ پر ملازمت کیا کرتی تھی۔ اچانک رشتوں میں پیش آئی تلخیوں نے اس میں دراڑیں پیدا کیں اورمعاشقہ ختم ہوگیا۔لڑکی اب ہبلی ایرپورٹ پر ملازمت اختیار کیے ہوئے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اسی لڑکی کی وجہ سے روئے کے دھمکی آمیز کالز موصول ہورہے ہیں۔ پریشان عملہ نے اگست 2018میں اس سلسلہ میں شکایت کی تھی اور جس کے بعد بھی موصول ہونے والے فون کالز کی وجہ سے انہوں نے گوگل روڈ پولیس سے بھی اس معاملہ کی شکایت کی لیکن ملزم ابھی بھی گرفت سے دور ہے۔ سیکوریٹی عملہ کو فون کالز اس وجہ سے پریشان کیے ہوئے ہیں کہ ایرپورٹ پر اکثر ملک کی چنیدہ اور اہم شخصیات کا آنا جانا رہتا ہے اور اس کی وجہ سے سیکوریٹی عملہ کی نیندوں کا حرام ہونا فطری امر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا