English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھیانک سڑک حادثہ کے بعد بھڑکی آگ ، تین نوجوانوں سمیت بائک اور بس کو بھی لیا اپنی لپیٹ میں 

share with us

بنگلورو 12؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) اوورٹیک کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں بائک پر سوارتینوں افراد کے جل کر ہلاک ہونے اور بائک اور بس دونوں جل کر خاکستر ہونے کا واقعہ داونگیرہ کراس پر کل پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک بائک پر تین نوجوان سوار لاری کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ سامنے سے آرہی تیز رفتار بس سے بائک ٹکراگئی جس کی وجہ سے بائک میں آگ بھڑک اٹھی اور تینوں نوجوان موت کے منھ میں چلے گئے ۔ کچھ ہی دیر بعد بس بھی آگ کی زد میں آکر خاکستر ہوگئی ۔ یہ حادثہ کل شام قریب چار بجے پیش آیا ہے۔ مہلوکین کی شناخت پردیب (26) ہریش (27) اور بساوا لنگے گوڑا (26) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہیکہ بس کگالی پور سے کمبلا گوڈو جارہی تھی جبکہ بائک اس کے مخالف سمت کی جانب جارہی تھی۔ خبروں کے مطابق حادثہ کے فوری بعد بائک کا پٹرول ٹینک میں دھماکہ سے اڑگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ بس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بس پر سوار تمام افراد محفوظ بتائے جارہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا