English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی ایم پی شوبھا کرندلاجے کا بینک اکاونٹ ہیک، ۲۰ لاکھ کا لگا چونا

share with us

بنگلور: 12 فروری 2019 (فکروخبر نیوز) ملک بھر میں بینک اکاونٹ ہیک کر لوگوں کی جمع پونجی سے لوگوں کو محروم کرنے کی وارداتیں عروج پر پہونچ گئی ہیں لیکن آج پیش آنے والے واقعہ نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے ، ہیکر ز کی جانب سے بینک فراڈ کا تازہ واقعہ بی جے پی کی تیز طرار لیڈر اور کرناٹکا سے ایم پی شوبھا کرندلاجے کے ساتھ پیش آیا ہے ، بتایا جارہا ہے کہ کسی نے شوبھا کے اسٹیٹ بینک کے اکاونٹ کو ہیک کرانہیں ۲۰ لاکھ کا چونا لگا یا ہے 
چار روز قبل پیش آنے والے اس فراڈ کی خبر منگل کے روز منظر عام پر آئی ہے شوبھا کے اسٹیٹ بنک اکاونٹ سے ہیکروں نے غیر قانونی طور پر بڑی رقم ٹرانسفر کر لی نکالی گئی ہے اس سلسلہ میں پالمنٹ اسٹریٹ پولس تھانہ دہلی میں رپورٹ درج کرائی ہے 
مانا جا رہا ہے کہ موبائل فون سے نیٹ بنکنگ کے استعمال کے دوران ہی کسی ہیکرنے ایک جھٹکےمیں ۲۰ لاکھ کی بڑی رقم پر ڈاکہ ڈال دیا 
خیال رہے کہ آج کل ملک میں بھر میں بینک فراڈ کے معاملات بڑے پیمانہ پر جاری ہیں ،ہر عام وخاص اس کا شکار بن رہا ہے ، اکثر دیکھا گیا ہے کہ فراڈی فون کا ل کے ذریعہ خود کو بینک ملازم کے طور پر پیش کرتے ہوئے لوگوں کو بہلا پھسلا کر ان کے بینک اکاونٹ کی تفصیلات ڈیبیٹ کارڈ نمبر سمیت OTPحاصل کر لیا جاتاہے اور ان کی زندگی کی جمع پونجی سے انہیں محروم کر دیا جا تا ہے وہیں کبھی کبھارکسی انعام کا لالچ دے کر رقم ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور بھولی بھالی عوام اپنی رقم ٹرانسفراپنا سر پیٹتے رہ جاتے ہیں
اسی بنائ پر بینکوں نے بھی خبردار کیا ہے کہ اکاونٹ ہولڈر کسی بھی فون کالز پر اکاونٹ کے حوالے سے ذاتی تفصیلات نہ دیں بلکہ ایسی کالز موصول ہونے پر ادارہ کو اس کی جانکاری دی 
آپ کو بتادیں کہ بینک کھاتے داروں سے ذاتی معلوات کا کبھی تقاضا نہیں کرتا ،اس لئے اس طرح کےکال موصول ہو نےپر انہیں نظر انداز کیا جائے ، اس کے بعد بینکوں کے چکر کاٹنے اور چپلیں گھسوانے سے کچھ حاصل ہونے والانہیں ہے ،اسی لئے فراڈیوں سے رہیں عوام ہوشیار رہیں-

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا