English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہید ایڈوکیٹ شاہد اعظمی کے یوم شہادت کے موقع پر الحاج گلزار احمد اعظمی کو’’خدمت خلق ایوارڈ ‘‘ سے نوازا گیا

share with us


ممبئی:12؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ممبئی اکائی کی مالونی ملاڈویسٹ ،ممبئی یونٹ نے ایڈوکیٹ شاہد اعظمی کے یوم شہادت کے موقع پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سکریٹری الحاج گلزار احمد اعظمی کی خدمت میں’ خدمت خلق‘ مومنٹو پیش کرکے خراج تحسین پیش کیا ۔
شہید ایڈوکیٹ شاہد اعظمی کی عملی تربیت اور بے قصورمحروسین کے مقدمات لڑنے کا میدان جمعیۃعلماء ہند کے صدر محترم جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی کے حکم پر گلزار احمد اعظمی نے ہی فراہم کیا تھا ۔مر حوم ایڈوکیٹ بھی گلزار احمد اعظمی کو اپنا مربی سمجھتے تھے ۔
گلزار احمد اعظمی کے مطابق اس کام کی داغ بیل مرحوم شاہد اعظمی نے ڈالی اور اس کام کی جانب متوجہ دلائی کہ ہم بے قصور محروسین کی پیروی کریں ۔
مرحوم اعظمی کی فکر کو پروان چڑھانے اور مرحوم کی داغ بیل کی آبیاری کرنے والے گلزار احمد اعظمی نے بتایا کہ اس وقت ہم جمعیۃعلماء کے توسط سے ملک کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ۱۰۰؍مقدمات کی پیروی کر رہے ہیں ۔جس میں ۷۱۸؍ملزمین کو دہشت گردی کے مختلف الزامات کے تحت گرفتار کر کے ان کی اور ان کے گھر والوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا جارہا ہے ۔
گلزار احمد اعظمی ملک کی ایجنسیوں اور حکومت کے حکام کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں ،برسوں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد جب یہ ملزمین با عزت بری ہوجاتے ہیں توانہیں حکومت یا انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد نہیں دی جاتی اور نہ ہی انہیں معاوضہ دیا جاتا ہے۔
مومنٹو پیش کرنے والوں میں قاری محمد یونس چودھری صدر جمعیۃعلماء مالونی ملاڈورکن عاملہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر،مولانا محمد وسیم قاسمی نائب صدر جمعیۃعلماء مالونی، قاری محمد اکرام اللہ جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مالونی ،مولانا نذیر الاسلام مظاہری خازن جمعیۃعلماء مالونی اور محمد نوید صدیقی رکن عاملہ جمعیۃعلماء مالونی قابل ذکر ہیں ۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا