English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں قدرتی تراشے گئے پہاڑوں کو عالمی تفریح گاہ بنانے کا منصوبہ

share with us


شرعان کے میدانوں میں ہرنوں اور سرخ گردن والے شتر مرغ بھی چھوڑے گئے ہیں،عرب ٹی وی 


ریاض:12؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے شہر العلا سے 50 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع علاقہ شرعان العلا کے خوب صورت ترین صحرائی علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہاں پر واقع پہاڑ، سنہری ریت اور جا بجا پھیلے آکاسیا کے درخت قدرت کے جمال اور صحرائی سفر کے دل دادہ افراد کے لیے کشش کا مرکز ہیں۔بارشوں کے سیزن میں شرعان میں موسمی پودے اْگ آتے ہیں جو اس علاقے کے بنیادی اجزا یعنی پہاڑ اور ریت میں ایک اضافہ ہوتے ہیں۔شرعان کے پہاڑ چٹانوں کی انتہائی خوب صورت تصویر پیش کرتے ہیں۔ ان بلند پہاڑوں کے سبب شرعان کی اراضی کو قدرتی تحفظ حاصل ہوتا ہے۔شرعان کے پہاڑوں کا نام پرانے دور سے معروف ہے جس کا ذکر عرب شاعروں کے کلام میں بھی آیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شرعان کی سرزمین پر ایک بار پھر فطری زندگی کو واپس لانے کی کوشش کی ہے۔ اس سلسلے میں شرعان کے پہاڑوں میں کئی جانوروں کو چھوڑا گیا ہے۔ ان میں نیوبی بکرا شامل ہے جو شکاریوں کا نشانہ بننے کے سبب معدوم ہونے سے قبل ان پہاڑوں میں رہنے والا مشہور جانور تھا۔ علاوہ ازیں شرعان کے میدانوں میں ہرنوں اور سرخ گردن والے شتر مرغ بھی چھوڑے گئے ہیں۔العلا روئل کمیشن یہاں ایک عالمی تفریح گاہ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے شرعان کے دورے میں اس حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ اس سلسلے میں شرعان کی چٹانوں کے بیچ سیاحتی مقام بنایا جائے گا جہاں قیام کے لیے ہوٹلز اور صحت بخش تفریح گاہ ہو گی۔ علاوہ ازیں یہاں اقتصادی، سیاحتی اور سیاسی اجلاسوں اور ملاقاتوں کا انعقاد بھی عمل میں آئے گا۔یہ اپنی نوعیت کی منفرد تفریح گاہ ہو گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا