English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب ،چھ سالہ بچی کی گردن تن سے جدا کرنے والی سوتیلی ماں کا سر قلم

share with us

دمام:12؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)مقامی حکام نے اپنے شوہر کی چھ سالہ بیٹی کی گردن تن سے جدا کرکے ہلاک کرنے والی سوتیلی ماں کاکو الاحساء میں سرقلم کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی خاتون عیدہ بنت شامان بن بنیہ الرشیدی نے اپنے سعودی خاوند کی چھ سالہ بیٹی ریم الرشیدی کو دھار دار آلے سے گردن تن سے جدا کرکے قتل کردیا تھا۔ عیدہ اپنی سوتیلی بیٹی کو اسکول سے دھوکہ دے کر گھر لے آئی تھی۔ اسکول والوں نے جان پہچان کی بنیاد پر بچی کو اس کے حوالے کردیا تھا۔ عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر عیدہ کو موت کی سزا سنا دی تھی۔ جسے پیر کو الاحساء4 میں نافذ کردیا گیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا