English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں سے معاہدہ طے پاگیا،تبادلے کی ابتدائی فہرست میں 2200 قیدی شامل

share with us


مشاورت جاری،فریقین جلد اپنی قیادت کے ساتھ بعض فیصلہ طلب امور کو زیر بحث لائیں گے،وزارت انسانی حقوق


صنعاء:12؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں انسانی حقوق کی وزارت کے سکریٹری ماجد فضایل نے کہاہے کہ قیدیوں اور گرفتار شدگان کے حوالے سے اردن میں جاری یمنی مشاورت میں تبادلے کے لیے ابتدائی فہرست پر اتفاق رائے ہو گیا ہے جس میں 2200 اسیروں کے نام ہیں۔ انہوں نے کہا اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔عربی اخبار نے ماجد فضایل کے حوالے سے بتایا کہ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور مختصر عرصے کے لیے وقفے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فریقین اپنی قیادت کے ساتھ بعض فیصلہ طلب امور کو زیر بحث لائیں گے۔ ان میں حوثی ملیشیا کی جانب سے سلامتی کونسل کی قرار داد 2216 میں شامل چار شخصیات کی رہائی کو مسترد کیا جانا شامل ہے۔فضایل نے زور دیا کہ قیدیوں کے تبادلے کے عمل سے عدالتی دعوؤں کے دائر کرنے کا حق ختم نہیں ہو گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا