English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کے شہر استنبول کے قریب فوجی ہیلی کاپٹرگر کرتباہ، چار اہلکارہلاک

share with us


حادثہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پیش آیا،فوجی زخمی ہوئے تھے اسپتال پہنچایاگیامگرجانبر نہ ہوسکے،گورنر استنبول


انقرہ:12؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)تْرکی کے شہر استنبول کے قریب ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں کم سے کم چار فوجی ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ حادثہ شہر کے مشرقی علاقے جیکمیکوی میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے نتیجے میں اس میں موجود چار فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔شہر کے گورنر علی یرلیکایا کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے فوجیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ اسپتالوں میں پہنچ کردم توڑ گئے ۔ترک ٹیلی ویڑن چینلوں پر تباہ شدہ ہیلی کاپٹر اور جائے وقوعہ سے اٹھتا دھواں دکھایا گیا ہے۔ گذشتہ برس نومبر میں ترکی کا ایک ہیلی کاپٹر استنبول کی ایک سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کیدوران کریش ہوگیا تھا جس میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا