English   /   Kannada   /   Nawayathi

22 روہنگیا مہاجرین کو انڈونیشیا جانے سے روک دیا، بنگلہ دیشی حکام

share with us


میانمار سے بنگلہ دیش پہنچنے والے یہ مہاجرین ایک کشتی کے ذریعے انڈونیشیا جانے کی کوشش میں تھے،حکام


ڈھاکہ:12؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)بنگلہ دیشی سرحدی محافظوں نے بائیس روہنگیا مہاجرین کو غیرقانونی طور پر انڈونیشیا جانے سے روک دیااور انہیں واپس کوکس بازار پہنچا دیا گیا، جہاں میانمار سے فرار ہو کر پہنچنے والے تقریبا سات لاکھ مہاجرین سکونت پذیر ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ میانمار سے بنگلہ دیش پہنچنے والے یہ مہاجرین ایک کشتی کے ذریعے انڈونیشیا جانے کی کوشش میں تھے۔ ان میں دس خواتین اور گیارہ بچے بھی شامل تھے۔ پولیس کے مطابق انہیں واپس کوکس بازار پہنچا دیا گیا، جہاں میانمار سے فرار ہو کر پہنچنے والے تقریبا سات لاکھ مہاجرین سکونت پذیر ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا