English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں عالمی اتحادی فوج کی بمباری،سات بچوں سمیت 16 شہری جاں بحق

share with us


تمام افراد جنگجووں کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو عراق کی سرحد کی طرف فرار ہورہے تھے ،شامی آبزرویٹری


بیروت:12؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)شام میں الباغوز کے مقام پرشدت پسند گروپ داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران عالمی اتحادی فوج کی بمباری میں سات بچوں سمیت 16 عام شہری مارے گئے ۔شام میں انسانی حقوق کے آبزرور رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ عالمی اتحادی فوج کی طرف سے الباغوز میں داعش کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کے دوران متعدد تنصیبات پر فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات پیش آئے ۔رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ عالمی اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں الباغوز میں ساتھ بچے، ایک عمر رسیدہ شخص اور 8 خواتین ماری گئیں ، یہ تمام افراد جنگجووں کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو عراق کی سرحد کی طرف فرار ہونے کی کوشش کے دوران بمباری کا نشانہ بن گئے۔ عینی شاہدین کے حوالے سے بتایاگیا کہ جنگی طیارے الباغوز کی فضاء میں دیکھے گئے۔ اسی دوران دھوئیں کے سفید بادل بلند ہوئے۔ امدادی کارکنوں نے وہاں پہنچنے کی کوشش کی تاہم مسلسل بمباری کی وجہ سے متاثرین تک رسائی حاصل نہیں ہوسکی۔خیال رہے کہ شام میں سیرین ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) نے دیر الزور گورنری میں داعش کے خلاف ہفتے کے روز سے فیصلہ کن آپریشن شروع کیا ہے۔ ایس ڈی ایف کو عالمی اتحادی فوج کی معاونت بھی حاصل ہے۔ایس ڈی ایف کے ترجمان مصطفیٰ بالی نے بتایا کہ انتہا پسند سخت مزاحمت کررہے ہیں۔ داعشی جنگجووں کی طرف سے ایک بڑا حملہ کیا گیا جسے پسپا کردیا گیا۔ گذشتہ روز بمباری کے دوران ہی 1500 افراد نے وہاں سے نقل مکانی بھی کی ہے۔سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے اپنی سیکیورٹی میں 17 ٹرکوں پر خواتین اور بچوں کو سوار کرنے کے بعد اپنے زیرکنٹرول علاقے میں پہنچایا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا