English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہیبلے پنچایت حدود میں کچرہ نکاسی کا مسئلہ پھر بگڑا ، عوام نے کچروں کے جمع شدہ ڈھیر کو محلوں ہی میں پھینکے جانے پر جتایا اعتراض 

share with us

بھٹکل 12؍ فروری 2016(فکروخبر نیوز) ہیبلے پنچایت میں کچرہ نکاسی کا مسئلہ ایک مرتبہ پھر عوام کے لیے دردِ سر بنتا جارہا ہے۔ گھر گھر سے کچرہ نکاسی کے لیے گاڑی کا انتظام کیے جانے کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی ، مسجدوں کے باہر ، دکانوں میں اور جگہ جگہ لوگ اسی کو اپنا موضوع بنائے ہوئے تھے کہ بڑی کوششوں کے بعد ہیبلے پنچایت کی جانب سے کچرہ نکاسی کاانتظام کیا جارہا ہے اور سب سے زیادہ خوشی عوام کو اس بات پر ہورہی تھی کہ اس کے لیے گاڑی کا بھی انتظام ہوچکا تھالیکن اس کے شروعات کے ایک ہی روز کے اندر بعض علاقوں کے عوام نے دوبارہ کچروں کے ڈھیروں پر کئی سوالات کھڑے کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گھر گھر سے جو کچرہ اٹھایا جارہا ہے کہ وہ اسی محلہ میں پھینک کر عوام کے لیے دوبارہ دردِ سر بنتا جارہا ہے۔ ایک تو کچروں کے ڈھیر سے پریشانی ہورہی ہے تو دوسری جانب بڑی تعداد میں آوارہ گھوم رہے کتے اس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جارہے ہیں اور اپنے گھر کے حدود میں کی گئی صفائی پر پانی پھیر رہے ہیں۔ بعض لوگوں سے یہ بھی سننے میں آیا کہ کچرہ کنوؤں میں بھی پایا ہے اورعوام اسے کچروں کے جمع شدہ ڈھیر کو موردِ الزام ٹہرارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پنچایت کی جانب سے جب کچرہ نکاسی کاانتظام کیا گیا ہے کہ تو اس جمع شدہ کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے بھی انتظام ہونا چاہیے تھااور اس کے بعد گھر گھر سے کچرہ نکاسی کاکام شروع کیا جانا چاہیے تھا ۔ فکروخبر نے جب یہ تمام سوالات پنچایت کے صدر این ڈی موگیر کے سامنے رکھے تو ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اس سلسلہ میں محلہ والوں کو آگاہ کیا تھا کہ کچرہ ٹھکانے لگانے کا ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے، اس کے لیے کچھ مدت درکار ہے لیکن اس وقت تک محلہ والوں کو پنچایت کا ساتھ دینا ہوگا اور اس سلسلہ میں پیش آنے والی مشکلات کو برداشت کرنے پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت کی جانب سے کچرہ ٹھکانے لگانے کے لیے جس جگہ کی تعیین کی گئی ہے اس کی منظوری کی تمام تر کارروائی اپنے اختتام تک پہنچنے کے لیے مزید کچھ مدت درکار ہے اور اس وقت تک عوام کو پنچایت کے ساتھ اپنا تعاون برقرار رکھتے ہوئے گھر گھر سے کچرہ نکاسی کی مہم کو کامیاب بنانا ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا