English   /   Kannada   /   Nawayathi

رفائل سودا معاملہ : سی اے ج ی رپورٹ پر بولے راہل ، انل امبانی کے دلال ہیں وزیر اعظم

share with us

نئی دہلی:12؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)راہل گاندھی نے رفائل سودے پر سی اے جی کی رپورٹ کو لیکر بھی وزیر اعظم مودی پر نکتہ چینی کی، انہوں نے کہا کہ یہ سی اے جی نہیں ہے بلکہ 'چوکیدار آڈیٹر جنرل' رپورٹ ہے۔

آج ایک بار پھر راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کر کے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اب صاف ہو گیا ہے کہ رفائل سودے میں بدعنوانی ہو ئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ'' ایک ای میل سامنے آیا ہے جس جس سے ثابت ہو تا ہے کہ وزیر اعظم مودی انل امبانی کے لیے بچولیے کا کردار نبھا رہے تھے''۔    

 
راہل گاندھی نے کہا کہ انل امبانی نے معاہدے کے بارے میں فرانس کے دفاع وزیر کو معلومات فراہم کی۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ انہیں پہلے ہی معلوم تھا۔ جبکہ ایچ اے ایل  وزیر دفاع اور خارجہ سیکریٹری بھی یہ نہیں جانتے تھے۔

وزیراعظم کو اس بارے میں جواب دینا چاہئے کہ انل امبانی کو معاہدے سے 10 دن پہلے کیسے معلوم ہوا؟ راہل گاندھی نے کہا کہ پہلے رفائل میں بدعنوانی کا معاملہ تھا، لیکن اب آفیشیل سكریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا بھی معاملہ سامنے آیا ہے۔

 

سی اے جی کی رپورٹ پر کانگریس صدر نے کہا کہ یہ ’چوکیدار آڈیٹر جنرل ‘ رپورٹ سے زیادہ کچھ نہیں ہے جو چوکیدار کے لیے چوکیدار کے ذریعہ چوکیدار کی تیار کردہ رپورٹ ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ اب ایک کے بعد ایک اس کی سچائی نکل رہی ہے، پہلے قیمت کی سچائی باہر نکلی، اس کے بعد ڈیفنس منسٹر کو نہیں معلوم۔ رافیل کی سچائی ملک کے سامنے آہستہ آہستہ آ رہی ہے۔ یہاں کوئی شبہ نہیں ہے کہ پی ایم بدعنوان شخص ہیں اور انھوں نے انل امبانی کی مدد کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں کلین چٹ دے دی ہے راہل گاندھی نے کہا ’’سپریم کورٹ نے سیدھا بولا ہے کہ یہ ہمارے دائرے اختیار میں نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے سی اے جی رپورٹ کو سامنے رکھا ہے جبکہ اس وقت کوئی سی اے جی رپورٹ تھی ہی نہیں ‘‘۔ جب کانگریس سے سوال کیا گیا کہ کانگریس ان سارے خلاصوں کے بعد کیا کرے گی تو راہل گاندھی نے کہا ’’ہمارا کام عوام کے سامنے سچائی رکھنے کا ہے اور حکومت پر دباؤ بنانے کا ہے، عوام کو فیصلہ لینا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے ڈیفنس معاہدہ کے بارے میں انل امبانی کو کیسے معلوم ہوا ، جبکہ اس کی خبر وزیر دفاع کو نہیں اور ایچ اے ایل کو معلوم نہیں ۔ صرف پی ایم کو معلوم ہے تو انل امبانی کو صرف وہی بتا سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم حزب اختلاف کے رہنماؤں کے خلاف جانچ کروا لیں لیکن وہ رافیل کی بھی جانچ کروائیں اور اگر وہ اس سارے معاملہ میں ملوث نہیں ہیں تو پھر کیوں گھبرا رہے ہیں ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ رافیل میں ابھی اور خلاصہ ہونے والے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا