English   /   Kannada   /   Nawayathi

کوٹا دوہرے قتل معاملہ میں اڈپی پولس نے دو کانسٹیبل گرفتار

share with us

اڈپی : 11فروری 2019(فکروخبر نیوز) کوٹا دوہرے قتل معاملہ میں اڈپی پولس نے دو کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا ہے ، دونوں پر اہم ملزمین کاساتھ دینے کاالزام ہے ، گرفتار شدہ دو کانسٹیبل کی شناخت ویریندر اچاریہ اور پون امین کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ دونوں اہلکاروں نے اہم ملزمین کی قتل کی تیاریوں سے لے کر فرار ہونے میں ان کا آخری حد تک تعاون کیا تھا،
پولس کے مطابق پون نے اہم ملزمین راجشیکھر ریڈی، مہیش گنیگا اور سنتوش کندر کو قتل سے قبل رہائش کے لئے اپنے مکان میں رہنے کے لئے جگہ فراہم کی تھی قتل کے روز سبھی ملزمین ان کے گھر میں پناہ لئے ہوئے تھے 
تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ قتل کے دن ملزم ہریش ریڈی نے پون کو کال کر سم کارڈ موبائیل فون ،نقدی سمیت کئی اشیاء منگوائی تھی جسے پرنو بھٹ نامی شخص کے ہاتھوں ملزمین تک پہونچایا گیا وہیں قتل کے بعد پون اور ویریندرا نے ملزمین کے فرار ہونے کے لئے کار اور رہنے کے لئے گھر کا بھی انتظام کروایا پولس نے دونوں کو گرفتار کر کار موبائیل فون سمیت کئی اشیاء ضبط کر لی ہے کورٹ میں پیشی کے بعد دونوں کو ۱۵ فروری تک عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا