English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی میں زہریلی شراب سے اموات،جمعیۃ علماء بڑھانہ کا وزیراعلی کے نام میمورنڈم، ،اہل خانہ کی مالی مدد اورشراب پر پابندی کا مطالبہ

share with us

 

بڑھانہ :11فروری2019(فکروخبر/ذرائع)سہارنپور روڑکی علاقے میں زہریلی شراب کے استعمال کرنے سے تقریبا 100 سے زیادہ افراد کی موت ہو گئی ہے اس واقعہ سے مغربی اتر پردیش میں کہر مچا ہوا ہے اور مرنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مرنے والوں کے  اہل خانہ میں کہرام ہے مرنے والے افراد کے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے اس سلسلے میں پیر کو جمعیۃ علماء ہند شاخ بڑھانہ کے درجنوں عہدیدار اور کارکنوں نے تحصیل کمپلیکس پہنچ کر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایس ڈی ایم بڑھانہ رنجیت گوڑ کی غیر موجودگی میں نائب تحصیلدار کے ذریعے میمورنڈم دیا جمعیت کی طرف سے بھیجے گئے میمورنڈم میں کہا کہ ضلع سہارنپور میں زہریلی شراب کے استعمال کرنے سے تقریبا 100 سے زیادہ افراد کی موت ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ان افراد کے گھر تباہ برباد ہو گئے ہیں جس سے اہل خانہ میں کہرام مچا ہوا ہے بتایا جا رہا ہے کہ یہ سب لوگ مزدور تھے مزدوری کار اجرت میں ملنے والے  روپیوں  سے اپنے خاندان کا خرچ چلاتے تھے میمورنڈم میں جمعیۃ  علماء ہند شاخ بڑھانہ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مرنے والے افراد کے اہل خانہ کو حکومت کی طرف سے مناسب مدد دینے کا مطالبہ کیا ہے میمورنڈم میں شراب وغیرہ کی فروختگی پر صوبہ میں  مکمل پابندی لگائی جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شراب وغیرہ کے استعمال سے معاشرے میں طرح طرح کی خرابیاں پیدا ہو رہی ہے جمعیۃ علماء ہند شاخ بڑھانہ نے شراب وغیرہ کے علاوہ نشے کے دوسری اشیاء کی فروختگی پر بھی مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان منشیات کی فروخت پر مکمل پابندی سے سماج میں پھیل رہی برائیوں پر روک لگ سکے گی میمو میں یہ بھی اپیل کی گئی کے نشے کے استعمال کی روک تھام کے لیے سرکاری سطح پر مختلف پروگرام کے انعقاد کر نشے جیسی بری عادت سے لوگو کو بیدار کیا جائے جس سے عوام نشے وغیرہ کے استعمال سے رک سکے اور اس معاملے میں ملوث لوگو پر سخت کارروائی کی جائے

جمعیۃ علماء ہند شاخ بڑھانہ کارکنان نے امید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مانگو پر اتر پردیش کی حکومت سنجیدگی سے غوروفکر کر صوبہ میں شراب وغیرہ کے علاوہ نشے کے دوسرے مادہ پر مکمل پابندی لگائی جائے گی میمورنڈم دینے والو میں حافظ حافظ شیر دین رانا شہر صدر جمعیۃ علماء ہند شاخ بڑھانہ حافظ تحسین شہر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند شاخ بڑھانہ محمد آصف قریشی معاون سکریٹری شہر  جمعیۃ علماء ہند شاخ بڑھانہ محمد راشد منصوری مولانا نسیم احمد آباد قریشی ایڈووکیٹ شاہد قریشی محمد اصغر قریشی زاہد حسن محمد ذکی انجینئر محمد اصرار قریشی انوار ٹھیکیدار حافظ عبدالغفار حافظ محمد اللہ مھر صدیقی فیروز منصوری ایڈووکیٹ قاری عبدالقادر فلاحی حافظ محمد اللہ مھر صدیقی حافظ قامل مفتی یامین قاسمی حافظ محمد شہزاد محمد شاہد قریشی زاہد حسن بھائی رضوان الحق وغیرہ کے علاوہ درجنوں کارکنان موجود رہے

فوٹو کیپشن جمعیۃ علماء ہند شاخ بڈھانہ  کے کارکنان نائب تحصیلدار کو میمورنڈم دیتے ہوئے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا