English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام سے فوج چند ہفتے کے اندر نکال لیں گے،امریکی جنرل

share with us


عراق میں امریکی فوج بدستور اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی،جنرل جوزف وٹیل کا بیان 


واشنگٹن:11فروری2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف وٹیل نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرعمل درآمد کرتے ہوئے شام سے چند ہفتوں کے اندربری فوج کو واپس بلانے کا امکان ہے۔جس ملک میں ہمارا مشن مکمل ہوجائے وہاں پر فوج کو مزید ٹھہرانے کی ضرورت نہیں رہتی تاہم عراق میں امریکی فوج بدستور اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل وٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی فوج کے انخلاء کے وقت فیلڈ میں امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانا ہوگا۔عراق کے بارے میں بات کرتے ہوئے جنرل جوزف وٹیل نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ عراق میں امریکی فوج اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں ہمارا مشن مکمل ہوجائے وہاں پر فوج کو مزید ٹھہرانے کی ضرورت نہیں رہتی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا