English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان میں حکومت مخالف خواتین ریلی پر زہریلی اشک آور گیس کا استعمال

share with us


حکومت کے خاتمے، خواتین کے تمام بنیادی حقوق کی فراہمی اور صدر عمرالبشیرکو ہٹانے کے حق میں نعرے بازی 


خرطوم:11فروری2019(فکروخبر/ذرائع)سوڈان میں پولیس نے دارالحکومت خرطوم میں حکومت کے خلاف نکالی گئی ایک احتجاجی ریلی کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا اور زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق خواتین نے ریلی کے دوران حکومت کے خاتمے، خواتین کے تمام بنیادی حقوق کی فراہمی اور صدر عمرالبشیرکو ہٹانے کے حق میں نعرے بازی کی۔خیال رہے کہ سوڈان میں 19 دسمبر 2018ء سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج اب حکومت کے خلاف تحریک میں تبدیل ہو رہا ہے۔ مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات بھی رونما ہوئے جن میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔گذشتہ روز خرطوم اور دریائے نیل کے کنارے دوسرے بڑے شہر ام درمان میں خواتین نے ریلیاں نکالیں۔ پولیس نے کریک ڈاون کرکے متعدد خواتین کو حراست میں لے لیا اور انہیں پولیس کی چار گاڑیوں میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔خواتین نے خرطوم میں ایک بڑی جیل کی طرف بھی مارچ کیا تاہم پولیس نے انہیں جیل کے قریب نہیں آنے دیا۔موجودہ احتجاجی مظاہروں کے دوران ایک طرف پولیس مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کررہی ہے اور دوسری طرف حکومت اور صدرعمر البشیر قومی مصالحت کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے زیرحراست مظاہرین کو رہا کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے مگر فی الحال بہت سے لوگ پولیس کی حراست میں ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا