English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : ہیبلے پنچایت حدود میں کچرہ نکاسی کے لیے گاڑی کا آج باقاعدہ طور پر ہوا آغاز ، پریشان عوام نے لی راحت کی سانس 

share with us

بھٹکل 11؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) ہیبلے پنچایت حدود میں گھر گھر سے کچرہ نکاسی کا سلسلہ باقاعدہ طور پر آج سے شروع ہوگیا۔ مختلف محلوں کے ذمہ داروں کی جانب سے کی گئی کوششوں کے بعد آج سڑک پر کچرہ اٹھانے والی رکشہ نظر آئی جسے دیکھ کر لوگوں میں ایک عجیب سی خوشی نظر آئی اور انہوں نے دل سے ذمہ داروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اب جامعہ آباد ، حنیف آباد ، فردوس نگر، ماسٹر کالونی او ررحمت آباد میں گھر گھر سے کچرہ اٹھایا جایا جائے گا اور اس کی فیس ہر گھر کے لیے ستر روپئے مقرر کی گئی ہے۔ 
افتتاح کے بعد این ڈی موگیر نے پنچایت حدود کے تمام عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام آپ ہی کے تعاو ن سے ممکن ہے۔ لہذا اس کے لیے جو بھی اصول بنائے گئے ہیں ان کا پاس ولحاظ ہم سب کے لیے ضروری ہوگا۔ سوکھا کچرہ اور گیلا کچرہ الگ الگ جمع کرکے رکھنا ہوگا ۔ اور کوئی بھی معاملہ پیش آنے کی صورت میں بجائے گاڑی میں موجود افراد سے الجھنے کے ہم سے رابطہ کرنا ہوگا ، انہوں نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کی ۔ انہوں نے اپنے اپنے محلوں کی صفائی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد راستوں پر جمع کچروں کے ڈھیر دکھائی نہیں دینے چاہیے۔ اور اپنے علاقہ میں صفائی اور ستھرائی کو لحاظ نہ رکھ کر راستوں کے کنارے کچرہ پھینکنے کی صورت میں مجبوراً ہمیں کارروائی کرنے پڑے گی۔ اس موقع پر انہو ں نے تمام ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ کچرہ نکاسی کا مسئلہ کرنے کے لیے مختلف جماعتوں اور اسپورٹس سینٹر کے ذمہ داران نے اپنا خاص تعاون پیش کیا اور اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کے نام بھی یادداشت پیش کرکے اس طرف توجہ دلانے کی کوشش کی گئی۔ یاد رہے کہ اس سلسلہ میں سب سے پہلے کھڑی مشین (منی روڈکراس ) پر کچروں کے ڈھیر سے عوام بے حد پریشان تھے۔ بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے ذمہ داران نے کلین بھٹکل اور گرین بھٹکل کے تحت یہاں سے کچرہ نکاسی کا کام شروع کیا تھا اور اس سلسلہ میں ذمہ داران کو بھی توجہ دلائی گئی تھی۔ بعد میں اسی سلسلہ کو مدینہ ویلفیر اسوسی ایشن ، حنیف ویلفیر اسوسی ایشن ، فردوس ویلفیر اسوسی ایشن ، الجامعہ اسپورٹس سینٹر ، الشمع اسپورٹس سینٹر اور دیگر محلوں کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ پنچایت ممبران نے بھی اپنا اہم رول ادا کیا ۔ الحمدللہ سبھوں کی ملی جلی کوششوں کے بعد آج باقاعدہ طور پر کچرہ نکاسی کا آغاز ہوگیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا