English   /   Kannada   /   Nawayathi

عبدالرحیم زندہ ہیں،چین نے اویغور مسلمان موسیقار کی ویڈیو جاری کر دی

share with us


10 فروری کو بنائی گئی ویڈیو میں عبد الرحیم پیغام دے رہے ہیں ان کی صحت ٹھیک ہے،چینی میڈیا


بیجنگ :11فروری2019(فکروخبر/ذرائع)چین میں ایک حراستی مرکز میں ملک کے معروف موسیقار عبد الرحیم حیات کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد چینی حکام نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں عبد الرحیم حیات کو دیکھا جا سکتا ہے۔10 فروری کو بنائی گئی اس ویڈیو میں بظاہر عبد الرحیم حیات یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ان کی صحت ٹھیک ہے۔چین کے سرکاری میڈیاکے مطابق عبد الرحیم حیات چین کے سنکیانگ علاقے میں آٹھ سال کی سزا کاٹ رہے تھے اور ان کا تعلق اویغور برادری سے ہے۔ایک اندازے کے مطابق چین کے ان حراستی کیمپوں میں تقریباً دس لاکھ اویغور مسلمانوں کو حراست میں رکھا گیا ہے۔اس سے قبل ترکی نے چین سے اویغور مسلمانوں کے لیے بنائے جانے والے حراستی کیمپوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔تاہم کچھ ایغور افراد نے ویڈیو کی صداقت پر سوالات اٹھائے ہیں۔ اویغور برادری کے حقوق کے لیے کام کرنے والی امریکہ میں تنظیم اویغور ہیومن رائٹس پروجیکٹ کے چیئرمین نوری ترکل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو کچھ عناضر مشکوک ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا