English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل معصوم فلسطینی بچوں کا قتل عام بند کرے، یونیسیف

share with us

جنیوا :11فروری2019(فکروخبر/ذرائع)بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم'یونیسیف نے قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینی بچوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی بچوں کا قتل عام فوری بند کرنے اور بچوں پر گولیاں چلانے والے فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 'یونیسیف کی طرف سے فلسطینی بچوں کے حقوق کے دفاع کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر وحشیانہ فائرنگ کرکے دو فلسطینی بچوں کو شہید کردیا تھا۔ شہدا کی عمریں 14 اور 17 سال کے درمیان تھیں۔ یونیسیف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی بچوں کی شہادت پرگہرا دکھ ہے۔ یونیسیف بعض دوسرے انسانی حقوق گروپوں کے ساتھ مل کر فلسطینی بچوں کے وحشیانہ قتل کے واقعے کی تحقیقات کررہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں پرامن ریلی کے دوران دو فلسطینی بچوں کا بہیمانہ قتل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسرائیل فلسطینی بچوں کے قتل عام اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلا کر دو بچوں 14 سالہ حسن شلبی اور 17 سالہ حمزی اشتیوی کو شہید کردیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا