English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسماعیل نمیر رکن الدین  نے جیتا انٹرنیشنل کراٹے مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ

share with us

بھٹکل : 10فروری2019(فکروخبر نیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنے والے  ۱۰ سالہ لڑکے  اسماعیل نمیر رکن الدین نے انٹرنیشنل کراٹے مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ  حاصل کر بھٹکل کا نام روشن کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق۹ -۱۰ فروری کو ’’ورلڈ فوناکشی شتاکون کراٹے  ’’کی جانب سے ممبئی میں منعقدہ اس مقابلہ کے  ۱۰ سالہ بچوں کے مقابلوں میں اسماعیل نمیر نے حصہ لیا تھا اور اپنی محنت اورٹرینر کی کوششوں کی نتیجہ میں اس نے کانسہ کا تمغہ حاصل کرتے ہوئے اپنے اسکول اور اپنے علاقہ کا نام روشن کیا۔

واضح رہے کہ  اسماعیل نمیر منگلور کے دار الایمن اسکول میں تیسری جماعت کا طالب علم ہے اوراسکول میں ہی اس نے کراٹے کلاسس لینی شروع کی تھی حال ہی میں قومی سطح کے چمپئن شپ مقابلہ میں سلور میڈل حاصل کرنے کے بعد اسماعیل کو انٹرنیشل کھیل مقابلہ کے لئے منتخب کیا گیا تھا ، اس کامیابی پر ادارہ فکرو خبر بھی اسماعیل نمیر کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔    

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا