English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی ہند دورے کے دوران وزیر اعظم پہونچے ہبلی ، عوامی ریلی سے کیا خطاب ،اتحادی سرکار کو بنایا نشانہ

share with us

بھٹکل :10فروری2019(فکروخبر نیوز) مشن 2019‘‘ کی تیاریوں میں مصروف وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے مختلف علاقوں میں لگاتار ریلیاں اور عوامی جلسوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ شمال ،مغرب کے بعد وزیر اعظم کی نظر اب جنوبی ہند پر ہے ،آج وزیر اعظم نے اندھر پردیش تمل ناڈو اور کرناٹک کا دورہ کیا ، وزیر اعظم نے تین ریاستوں میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کی بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے کے بعد عوامی ریلی سے خطاب کیا

وزیر اعظم مودی نے  دھارواڑ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT)اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (IIIT) کی سنگ بنیاد رکھی وہیں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت بنائے گئے ۲۳۵۰ گھروں کا افتتاح کیا

عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے  کئی بڑے دعوے بھی کئے ،وزیر اعظم نے سب سے کا ساتھ سب کا وکاس کے اپنے نعرہ کودرست ثابت کر تے ہوئے کہا کہ ابھی چند لمحہ قبل ۵۰۰۰ہزار کروڑ کے پروجیکٹ کا افتتاح  اسی نقطہ نظر سےعمل میں آیا ہے، وہیں  کئی منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے پی ایم نے  اپنے پانچ سالہ دور اقتدار کو کامیاب ترین دور قرار دیا

رفائل سمیت کئی معاملات میں اپوزیشن کی تنقیدوں کا سامنا کر رہے وزیر اعظم نریندر مودی  نے اپوزیشن اتحاد پر بھی حملہ بولا انہوں نے کہا  کہ ‘‘ ایماندار وزیر اعظم پر بھروسہ کرتا ہے جبکہ بھرشٹ لوگ وزیر اعظم کو کشٹ سمجھتے ہیں ’’

کرناٹک میں جاری سیاسی رسہ کشی پر طنز کستے ہوئے وزیر اعظم مودی نے سی ایم کمار سوامی کو پنچنگ بیگ قرار دیتےہوئے کہا کہ  ہر کوئی آکرسی ایم کو چیلنج کرتا ہے، سمجھ نہیں آرہا کہ اقتدار کس کے ہاتھوں میں ہےاور وہ اب پورے ہندوستان میں اسی طرح کی مجبور سرکار لانا چاہ رہے ہیں ،

خیال رہے کہ وزیر اعظم دورے کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ، وہیں آج اندھراپردیش سمیت ہبلی میں بھی وزیر اعظم کو سخت مخالفت کا سامنا کرناپڑا ،اندھرا کو خصوصی ریاست کا درجہ نہ دئے جانے سے ناراض عوام نے وزیر اعظم کو سیاہ پرچم دکھاتے ہوئے سڑکوں پر پوسٹر لگوائے تھے جس میں مودی گو بیک  مودی نیور اگین جیسے نعرہ درج تھے  تو وہی ہبلی میں بھی کانگریس کارکنان نے وزیر اعظم کی مخالفت کر تے ہوئے کالے جھنڈہ دکھا کر احتجاج درج کیا جس کے بعد پولس نے کئی کارکنان کو گرفتار کر لیا

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا