English   /   Kannada   /   Nawayathi

محبوبہ مفتی نے پاکستانی وزیر اعظم کی تعریف کے ساتھ مودی کو بنایا تنقید کا نشانہ

share with us

سری نگر:10فروری2019(فکروخبر/ذرائع) پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جہاں ایک طرف ہندوستان میں موجودہ حکومت کی اہم ترین ترجیح شہروں کے نام بدلنا اور رام مندر تعمیر کرنا ہے، وہیں دوسری طرف پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان صوبہ پنچاب کے ننکانہ صاحب میں ایک عظیم الشان بابا گرو نانک یونیورسٹی قائم کرنے اور بابا گرونانک ریزورٹ اینڈ وائلڈ لائف پارک بنانے میں سرگرم عمل ہیں۔

مفتی نے اتوار کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’وقت کیسے بدل جاتا ہے۔ جہاں ایک طرف مرکزی حکومت (حکومت ہند) کی اہم ترین ترجیح ظاہری طور پر تاریخی شہروں کے نام بدلنا اور رام مندر کی تعمیر ہے، وہیں دوسری طرف پاکستان کے وزیر اعظم نے بلوکی (ننکانہ صاحب) فارسٹ ریزرو کا نام گرو نانک جی کے نام سے منسوب کرنے اور ان کے نام پر یونیورسٹی قائم کرنے کے اقدامات شروع کردیے ہیں۔‘‘

بتادیں کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کے روز ننکانہ صاحب کے بلوکی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’بلوکی ریزرو کو ہم نے ریزورٹ اینڈ وائلڈ لائف پارک بنایا ہے۔ میں کہوں گا کہ ہم اس کو بابا گرونانک کے نام پر بنائیں گے۔ انشاءاللہ ہم یہاں ایک شاندار بابا گرونانک یونیورسٹی بنائیں گے۔ مجھے اچھا لگتا ہے کہ جب لوگ اسکول، یونیورسٹیاں اور کالجز مانگتے ہیں۔ یہ ایک زندہ معاشرے کی نشانی ہے۔‘‘ عمران خان نے کہا کہ سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر ان جائے پیدائش ’کرتارپور‘ میں ایک وسیع تقریب منعقد کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا ’’میں پاکستان میں اپنی سبھی اقلیتوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ انشا اللہ ہم وہ پاکستان بنائیں گے جو سب کے لئے ہوگا۔ میں پاکستان اور پاکستان سے باہر رہنے والی سکھ برادری کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے لئے ننکانہ صاحب اور کرتارپور کتنی اہمیت رکھتا ہے۔ ہم آپ کی پوری طرح سے مدد کریں گے۔ بابا گرو نانک کی 550 ویں جنم دن کی تقریب آنے والی ہے۔ انشا اللہ اس موقع پر کرتار میں بڑے پیمانے کی تقریب منعقد ہوگی۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا