English   /   Kannada   /   Nawayathi

مراکشی وزیر خارجہ کی سعودی عرب اور امارات سے سفیر واپس بلانے کی تردید 

share with us

اس حوالے سے خبر بالکل من گھڑت ، غلط اور بے بنیاد ہیں،یہ کسی سرکاری عہدہ دار نے جاری نہیں کی تھی،وضاحت


رباط:10فروری2019(فکروخبر/ذرائع)مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریطہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے اپنے سفیروں کو واپس بلانے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ اس حوالے سے خبر بالکل من گھڑت ، غلط اور بے بنیاد ہے،یہ کسی سرکاری عہدہ دار نے جاری نہیں کی تھی۔انھوں نے روسی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مراکش کی سفارت کاری کی تاریخ گواہ ہے کہ وہ اپنے چینلوں کے ذریعے اپنے موقف کا اظہار کرتا ہے ، امریکا کی کسی خبررساں ایجنسی کے ذریعے نہیں ۔انھوں نے کہاکہ اس طرح کے فیصلوں کے اعلان کے لیے رباط کے اپنے چینلز موجود ہیں۔وہ ان میڈیا رپورٹس کے بارے میں گفتگو کررہے تھے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مراکش نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا