English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق کی پانچ گورنریوں میں داعش کی باقیات کے خلاف آپریشن کی تیاری

share with us


داعشی جنگجووں کی تین سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد عراقی حکومت کا فیصلہ کن آپریشن کا آغاز


بغداد:10فروری2019(فکروخبر/ذرائع)عراق کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے ملک کی پانچ بڑی گورنریوں میں شدت پسند تنظیمداعش کی باقیات کے خلاف ایک نئے آپریشن کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ یہ آپریشن کسی بھی وقت شروع کیا جا سکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق صلاح الدین صوبے کے سابق گورنر اورقومی محور اتحاد کے چیئرمین احمد الجبوری نے کہا کہ فضائیہ سمیت فوج کی دیگر یونٹوں کے اہلکاروں پر مشتمل فورس جلد ہی صلاح الدین، نینویٰ، کرکوک، دیالی اور الانبار میں 'داعش' کی باقیات کے خلاف فوجی کارروائی شروع کرے گی۔عراق میں داعش کے خلاف یہ فوجی آپریشن ایک ایسے وقت میں شروع کیا جا رہا ہے جب حال ہی میں داعشی جنگجووں نے تین سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔ اس کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی داعش کی جانب سے خواتین اور بچوں کے حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا