English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی بنگال میں ٹی ایم سے کارکن قتل کے الزام میں بی جے پی رہنما کے خلاف ایف آئی آر

share with us

نادیہ:10فروری2019(فکروخبر/ذرائع)مغربی بنگال میں ضلع نادیہ کے ہنسكھالی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ستیہ جیت وشواس کا ہفتہ کے روز نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وشواس پھولباری میں اپنی رہائش گاہ کے نزدیک سرسوتی پوجا تقریب میں شامل ہو رہے تھے۔ واقعہ کے بعد انہیں سنگین حالت میں قریبی شكتی نگر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

اس معاملہ میں پولس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ ہنسکھالی پولس اسٹیشن کے انچارج کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا حکم دے دیا گیا تھا۔ خبروں کے مطابق ایف آئی آر میں بی جے پی رہنما مکل رائے کا نام بھی شامل ہے۔

پولس کے مطابق نادیہ کے پھولباری میں ایک سرسوتی پوجا کی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے ستیہ جیت وشواس کو بندوق برداروں نے اس وقت گولی ماری جب وہ اسٹیج سے نیچے اتر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ستیہ جیت نے حال ہی میں شادی کی تھی۔

ترنمول کانگریس کی طرف سے رکن اسمبلی کے قتل پر سخت رد عل ظاہر کیا گیا ہے۔ اس قتل کے لئے بی جی پی کو ذمہ قرار دیا تھا۔ پارٹی نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’بی جے پی نے علاقہ میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی تھی اور اب یہ واقعہ سامنے آیا ہے۔‘‘

ایک دیگر ٹوئٹ میں ترنمول کانگریس نے کہا، ’’جنہوں نے رکن اسمبلی کا قتل کیا ہے انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ جو اس قتل کے لئے ذمہ دار ہیں انہیں سزا ضرور ملے گی۔ اس قتل کے لئے بی جے پی ذمہ دار ہے۔ علاقہ میں دہشت پھیلانے والے کچھ لوگ ہیں جنہوں نے رکن اسمبلی کا قتل کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا