English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعلی نے ریاست کا سالانہ بجٹ پیش کیا ،بجٹ میں اقلیتوں پر بھی خاص نظر

share with us

بنگلور:09فروری2019(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک اسمبلی میں آج ریاست کا سالانہ بجٹ پیش کیا گیا ۔ سال 2019۔ 20 کے بجٹ پر لوک سبھا انتخابات کا اثر نمایاں طور پر دیکھنے کوملا۔ کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی کے بجٹ میں کسانوں،دلتوں، پسماندہ طبقات کے ساتھ اقلیتوں کیلئے بھی کئی نئے اعلانات کئے گئے ہیں۔

سال2019اور2020کابجٹ ریاست کے اقلیتی سماج کیلئےکچھ خاص نظر آرہاہے۔ کانگریس جے ڈی ایس کی حکومت نے محکمہ اقلیتی بہبود کے فنڈ میں اضافہ کیاہے۔ وزیراعلی کمارسوامی نے وزیرخزانہ کی حیثیت سے حکومت کا دوسرا بجٹ پیش کرتے ہوئے مسلم،سکھ اور عیسائی طبقہ کیلئے نئی اسکیموں کا اعلان کیا ۔

مسلم سماج میں جدید تعلیم اور سائنٹفک رجحان کوفروغ دینےکیلئے مولانا آزاد ٹرسٹ قائم کیاجائےگا، جس کیلئے25کروڑروپئے مختص کئے گئے ہیں۔ مسلم لڑکیوں کی تعلیم کیلئے داونگیرے، ٹکمور، گدگ، دھارواڈ اور گلبرگہ میں نئے اقامتی مرارجی دیسائی اسکول قائم کئے جائیں گے اور اس کیلئے20کروڑفراہم کئے جائیں گے۔ مسلم قبرستانوں میں بنیادی سہولیات کیلئے10کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں عیسائی ترقیاتی بورڈ قائم کیاجائےگا اور اس کیلئے 200 کروڑروپئےفراہم کرائے جائیں گے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ بجٹ میں وزیراعلی کمارسوامی کے رویہ سےاقلیتوں میں کافی ناراضگی دیکھنے کوملی تھی۔ سال 2018۔19کے اپنےبجٹ خطاب میں وزیراعلی نے اقلیتوں کا نام تک نہیں لیاتھا، لیکن اس مرتبہ وزیراعلی نے دیگر طبقوں کے ساتھ اقلیتوں کو بھی خوش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

ظاہر سی بات ہے کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور اقلیتوں کو راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش سیاسی پارٹیاں کررہی ہیں۔ ایسے میں کرناٹک میں کانگریس اور جے ڈی ایس نے بھی بجٹ کے ذریعہ نئے اعلانات کئے ہیں۔

کمارسوامی کے بجٹ کی کچھ خاص باتیں 

عیسائی طبقہ کی ترقی کیلئے کرسچن ڈیولپمنٹ کارپوریشن قائم کیاجائےگا۔ کرسچن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کیلئے200کروڑروپئے مختص۔

مسلم طبقہ میں عصری تعلیم اورسائنٹفک رجحان کوفروغ دینے کیلئے مولانا آزاد ٹرسٹ قائم کیاجائےگا۔ مولانا آزادٹرسٹ کیلئے25کروڑروپئے فراہم کئے جائیں گے۔

مسلم لڑکیوں کی تعلیمی ترقی کیلئے5 اقامتی اسکول قائم کئے جائیں گے۔ داونگیرے، ٹمکور، گدگ، دھارواڈ اور گلبرگہ میں اسکول قائم کئے جائیں گے۔ پانچ مرارجی دیسائی اسکولوں کےقیام کیلئے 20کروڑ مختص۔

قبرستانوں میں بنیادی سہولیات کیلئے10کروڑروپے کااعلان۔

اقلیتوں کی کثیرتعداد والےعلاقوں میں بنیادی سہولیات کویقینی بنایاجائےگا۔ بنیادی سہولیات کی اسکیموں کو400کروڑروپے فراہم کئےجائیں گے ۔

اقلیتوں کے پوسٹ میٹرک ہاسٹلوں میں داخلوں کی تعداد میں اضافہ کیاجائےگا۔ ہرہاسٹل میں مزید25طلبہ کے داخلے کی گنجائش ہوگی۔

بنگلورو اور بیدر میں سکھ مذہب کے گردوارے کی ترقی کیلئے فنڈ کا اعلان کیا گیا ۔ بنگلورو کے گردوارہ کیلئے25کروڑ اور بیدر گردوارہ کیلئے10کروڑ روپے کا اعلان۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا