:اور ہر طرح کے
جیل میں بند مسلم سیاسی رہنما مختار انصاری کا انتق ... کولار ٹکٹ کو لے کر کانگریس میں اختلافات ، جانیے کی ... کرناٹک میں گرمی چالیس کے پار ، اگلے تین دنوں میں د ... فلسطینیوں کو اُن کے وطن کے حق سے محروم کردیا گیا ہ ... میگھالیہ: سی اے اے ریلی کے دوران ۲؍ افراد کا قتل ... جناردن ریڈی کے لیے لال قالین کیوں ؟ کانگریس کا وز ... عاپ کے اراکین اسمبلی کا سنسنی خیز دعوی ... صفا بیت المال کے زیر اہتمام کمپیوٹر کلاسس، مہندی ...

نیویارک:09فروری2019(فکروخبر/ذرائع) اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کے اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات روکنے کی کوشش کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کے اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات روکنے کی کوشش کی، ترکی کو 2 ہفتے تک استنبول میں سعودی سفارت خانے تک رسائی نہیں دی گئی تاہم انکوائری کمیشن جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق جون میں رپورٹ پیش کرے گا۔
جمال خاشقجی سعودی نژاد صحافی تھے اور واشنگٹن پوسٹ کے لیے کالم لکھتے تھے۔ انہیں شاہی خاندان اور سعودی فرماں روا کے سخت ناقد کے طور پر جانا جاتا ہے۔
گزشتہ سال صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو ضروری کاغذات کے لیے استنبول کے سعودی قونصل خانے گئے تھے اور پھرلاپتہ ہوگئے تھے تاہم عالمی دباؤ کے بعد سعودی عرب نے جمال خاشقجی کی استنبول کے سعودی قونصل خانے میں موت کی تصدیق کی تھی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |