English   /   Kannada   /   Nawayathi

رتنا گیری سمندری حدود سے برآمد ہوئے کشتی کے پرزے ، کہیں لاپتہ کشتی کے تو نہیں ؟؟

share with us

منگلور: 7فروری2019(فکروخبرنیوز)مہاراشٹر کی رتنا گیری سمندری حدود میں کشتی کے کچھ پرزے دکھائی دینے کے بعد یہ خبریں زور پکڑنے لگی ہیں کہ یہ گزشتہ سال دسمبر میں  لاپتہ ہونے والی سورنا تریبھوجا کے ہیں ،انکوکہ سے تعلق رکھنے والے ایک ماہی گیر نے پہلی  بار اسے دکھا تھا جس کے بعد اس نے کوسٹل گارڈ کو اس کی تفصیلات بیان کی ، افسران اس تعلق سے تحقیقات کر رہے ہیں

 مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پر سینی نامی بورٹ کے مالک نے سمندر سے بازیافت اس پرزے کی تفصیلی جانچ کی ، جانچ کی بنائ پر اس کا کہنا ہے کہ یہ گمشدہ کشتی کے حصہ نہیں ہو سکتے کیونکہ یہ پرزے اس کی بناوٹ سے میل نہیں کھاتے

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی اشیاء سمندر سے برآمد ہوچکی ہیں جس کےمتعلق بھی شروع میں یہی بات کہی گئی کہ وہ گمشدگی کشتی کا حصہ ہیں لیکن تحقیقات کے بعد اس کی تردید کی گئی،

خیال رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں ۱۵ ماہی گیروں پر مشتمل ایک کشتی ملپے سمندری حدود سے لاپتہ ہوگئی جس کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے ،لاپتہ کشتی کا سراغ لگانے پولس نے نیوی سمیت فضائیہ کی بھی مدد لی تھی لیکن اس کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا