English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور: مشتبہ حالت میں ۲۶ سالہ نوجوان کی لاش برآمد ، قتل کر پھینکے جانے کا خدشہ

share with us

منگلور: 7فروری2019(فکروخبرنیوز)الال پولس تھانہ حدود میں آنے والے علاقہ  کاپیکڈ میں ۲۶ سالہ ایک نوجوان کی لاش برآمد کر لی گئی ہے ،نوجوان کی خون آلود لاش گھر کے صحن میں پائی گئی ہے یہ مکان میرا اچاری کے نام سے رجسٹر ہے ،اس تعلق سے اس کے قتل کا بھی چبہ ظاہر کیا جا رہا ہے

  رپورٹ کے مطابق پیشہ سے رکشہ ڈرائیور نشان(26) نشہ کا عادی اور کچھ عرصہ سے ذہنی تناو کا بھی شکار تھا ،

نشان کی  مشتبہ موت کئی شکوک و شبہا ت کو جنم دے رہے ہیں، بظاہر اس کی موت مکان سے متصل ایک کامپلکس کی چھت سے گرنے سے ہوئی ہے ،البتہ مقامی لوگوں نے اس کے جسم پر ملے نشانات سے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کا قتل کر لاش اس جگہ پھینک دی گئی ہو ، مقامی لوگوں کے مطابق مہلوک کا ہاتھ ٹوٹا ہوا پایا گیا ہے البتہ اس کے سر پر کوئی بھی چوٹ نہیں، اتنی اونچائی سے گرنے کے باوجود اس کے سر پر چوٹ کا نہ ہونا اس کے قتل کی طرف بھی اشارہ کررہا ہے ،الال پولس نے موقع پر پہونچ کر معائنہ کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ، پولس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد اس معاملہ سے متعلق کوئی بات کہی جا سکتی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا