English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی علماء کا دورہ بنگلور، فلسطینیوں پر مظالم کی سنائی داستاں، ہندوستان سے فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کی اپیل کی

share with us

بنگلور:07فروری2019(فکروخبر/ذرائع)مسلمانوں کا قبلہ اول ان دنوں خطرے میں ہے۔ اسرائیل، مسجد اقصی پر قابض ہونے کے ساتھ ساتھ فلسطین میں ظلم اور ستم کی انتہا کررہاہے۔ ہندوستان فلسطینی عوام کے حقوق اور انصاف کیلئے آواز اٹھائے۔ بنگلورو کے دورے پر آئے فلسطینی وفد نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

فلسطینی علما نے کہاکہ یہودی قوم قبلہ اول مسجد اقصی کی بے حرمتی کررہی ہے۔ اسرائیلی فوج روزانہ ہزاروں یہودیوں کو مسجد میں داخل کرواکر اس کے تقدس کو پامال کررہی ہے۔ فلسطینی نمائندوں نےکہاکہ یہودی چاہتے ہیں کہ مسجد اقصی میں ان کی عبادت گاہ قائم ہو۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام پرمظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ خواتین، بچوں کو بھی بخشا نہیں جارہاہے۔ اس خطرناک دور میں بھی فلسطینی عوام آزادی کی لڑائی لڑ رہی ہے۔

فلسطین کی مجلس العلما کے رکن ڈاکٹرابراہیم احمد نے کہاکہ ہندوستان اور فلسطین کے درمیان قدیم اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ موجودہ دور میں بھی ہندوستان فلسطین کی آزادی، فلسطینی عوام کے حقوق اور انصاف کیلئےآواز اُٹھائے۔

فلسطینی وفد نے بنگلورو میں مقامی علما اور سیاستدانوں سےبھی ملاقاتیں کیں۔ اپنی ملاقات کے دوران انہوں نے فلسطین کے حالات،اسرائیل فوج کےمظالم کا تذکرہ کرتے ہوئے مسجد اقصی کی حفاظت کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا