English   /   Kannada   /   Nawayathi

اتی کرم داروں کی عرضیاں خارج کرنے پر برہم عوام کی کاروار چلو ریلی ، بھٹکل سمیت ضلع بھرکے ہزاروں افراد کی شرکت

share with us

بھٹکل :06فروری2019(فکروخبرنیوز)اتی کرم داروں کی عرضیاں خارج کرنے پر برہم عوام کی جانب سے آج کاروار چلو ریلی کا کامیاب انعقاد کیاگیا جس میں بھٹکل سمیت ضلع بھر کے ۱۲ تعلقہ کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ، رپورٹ کے مطابق  اتی کرم ہوراٹا سمیت کے بینر تلے منعقد کی گئی اس ریلی میں ۱۵ سے ۲۰ ہزارافراد نے شرکت کی جس میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل رہی

    آٓپ کو بتادیں کہ اتی کرم داروں کے مکانات کو قانونی حیثیت دینے کی جو اسکیم حکومت نے بنائی ہے اس کے تحت دی گئی درخواستیں بڑی تعداد میں مسترد کردی گئی ہیں جس کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ ہے اسی کے خلاف اتی کرم ہوراٹا سمیٹی کی جانب سےآج  کاروار چلو کی کال دی گئی تھی

    احتجاجی مظاہرین نے   کاروار پہونچ کر اسسٹنٹ ڈی سی کو میمورنڈ م پیش کیا اور اور جن درخواستوں کو مسترد کر دیاگیا ہے اس کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے  عوام کو قانون کے مطابق زمین کے  پٹہ کومنظوری  دینے کی مانگ کی گئی  ،

  اس موقع پر                    کاروار کے مالا دیوی گراونڈ  میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داروں نے کہا کہ ضلع بھر میں بہت سارے لوگ کئی سالوں سے فوریسٹ زمین پر رہتے آرہے ہیں وہ غریب ہونے کے وجہ سے دوسری جگہ خرید کر پھر اپنا مکان بھی نہیں بنا سکتے۔ اس کے باوجود انتظامیہ اور فاریسٹ افسران کی جانب سے انہیں  بار بار پریشان کیا جا رہا ہے

     اتی کرم داروں کا  کہنا ہے کہ فوریسٹ افسران کی جانب سے آئے دن پریشان کرنے کے واقعات اور انتظامیہ کی جانب سے اس تعلق سے بے توجہی برتنےسے وہ کافی پریشان ہیں ، ریلی میں اتی کرم ہوراٹا سمیتی کے ذمہ داران،اور بھٹکل ہوناور ایم ایل اے سنیل نائک بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے ذمہ داران سمیت ضلع بھر کے کئی ذمہ دارحضرات نے شرکت کی تھی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا