English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل اسلامیات کے امتحانات میں دیڑھ لاکھ سے زائد طلبہ کی شرکت

share with us

 

بھٹکل06/فروری ۲۰۱۹ء (فکروخبر؍پریس ریلیز)بھٹکل مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامی اکیڈمی (کرناٹک ) کے زیراہتمام 5/ فروری 2019 کو پورے ملک میں عصری اسکولوں اور کالجز، مکاتب وغیرہ میں پڑھنے والے طلباء کے بنیادی دینی تعلیمی نصاب "اسلامیات" کا امتحان منعقد ہوا ،الحمدللہ اس سال ان امتحانات میں دیڑھ لاکھ کے قریب طلبہ نے شرکت کی ۔
واضح رہے کہ ان امتحانات کا سلسلہ مقامی طور پر 2001 ؁ء میں 350 طلبہ سے ہوا تھا، آہستہ آہستہ اس کا دائرہ وسیع ہوتا گیا اور محض اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے جنوب میں انڈومان نکوبار سے مشرق میں منی پور اور آسام تک پورے ملک میں پھیل گیا، ان اٹھارہ سالوں میں ان امتحانات میں حصہ لینے والے جملہ طلباء کی تعداد گیارہ لاکھ سے زائد ہوئی ہے ، امسال اسلامیات کے یہ امتحانات پورے ملک کے 570سینٹرس میں بیک وقت منعقد ہوئے گزشتہ سال ان امتحانات میں ایک لاکھ چھتیس ہزار طلباء شریک تھے،امسال محض اللہ کے فضل سے اس میں تقریباً پندرہ ہزار کے قریب طلباء کا اضافہ ہوا ہے ، بقول اکیڈمی کے بانی وجنرل سکریٹری مولانا محمدالیاس صاحب ندوی بھٹکلی ’’ ان امتحانات میں شریک ہونے والے طلباء کی تعداد میں یہ حیرت انگیز اضافہ محض اللہ تعالی کے فضل اور قرآن واسلامیات میں فطری کشش اور مسلم والدین کی دلچسپی ودینی حمیت کا نتیجہ ہے۔‘‘
اسلامیات کے ان امتحانات کے لیے اکیڈمی کی طرف سے باضابطہ اسلامیات کے نام سے نرسری سے دسویں تک کے طلبہ کے لیے تیرہ کتابیں مرتب کی گئی ہیں جس کا تقریباً دنیا کی آٹھ زبانوں عربی، اردو،انگریزی، ہندی، کنڑی، تامل، فارسی، پشتو، سواحلی افریقی وغیرہ میں ترجمہ ہواہے اور یہ نصابی کتابیں ملک کے تین ہزار سے زائد اسکولوں ومکاتب کے علاوہ بیرونِ ہند سے بھی طبع ہوکر کئی ممالک کے مسلم اسکولوں میں داخل نصاب ہیں اور وہاں کی مقامی زبانوں میں اس کے تراجم منظر عام پر آئے ہیں، مسلم اسکولوں میں پڑھنے والے دیگر مذاہب کے طلباء کی ایک بڑی تعدادبھی اس نصاب کو پڑھ کر متاثر ہورہی ہے اور اپنے اخلاق وکردار کو درست کررہی ہیں۔
یاد رہے کہ اکیڈمی کی طرف سے ان امتحانات میں شریک ہر چالیس طلبہ کے گروپ میں اول ،دوم اور سوم آنے والوں کو گولڈوسلورمیڈل اور سرٹیفکٹ سے نوازا جاتاہے،اسلامیات کی ان کتابوں میں بیک وقت دس مضامین قرآن وحدیث،فقہ وسیرت،عقائد ،اسلامی تاریخ اور اخلاقیات ودعاؤں کا اس طرح احاطہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی اسکول میں روزانہ کے بجائے ہفتہ میں صرف تین دن بھی دینی تعلیم کے لیے مختص کئے جائیں توآٹھ نو ماہ میں یہ نصاب مکمل ہوسکتاہے ، اسی طرح شبینہ وصباحی مکاتب میں بھی ان کتابوں کو پانچ چھ سال میں مکمل پڑھایا جاسکتاہے ،اسکولوں کے علاوہ ملک کے سینکڑوں شبینہ وصباحی مکاتب میں بھی اسلامیات کی یہ کتابیں پڑھائی جاتی ہیں اور اس کے طلبہ بھی ملکی سطح کے ان امتحانات میں شریک ہورکر میڈل اور انعامات کے حقدار بنتے ہیں،مسلم طلبہ کے علاوہ معلمین ومعلمات نیز تعلیم یافتہ طبقہ کی دینی بنیادوں پر ذہن سازی کے لیے بھی اکیڈمی کے زیر اہتمام ڈپلومہ ان اسلامک اسٹڈیز کا دو سالہ کورس شروع کیا گیا ہے جس میں بھی الحمدللہ ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگ حصہ لے رہے ہیں ۔
جو لوگ اپنے یہاں اسلامیات امتحانات یا ڈپلومہ ان اسلامک اسٹڈیز کے سنٹرس شروع کرنا چاہتے ہیں یا اپنے اسکولوں یا شبینہ وصباحی مکاتب میں اس نصاب کو جاری کرنا چاہتے ہیں وہ مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی جامعہ آباد روڈ بھٹکل581 320 (کرناٹک)واٹس ایپ نمبر 9620104757 یا Email:nadwiacademy@hotmail.com پر رابطہ کریں
ملک اور عالم اسلام کے ناگفتہ بہ اخلاق سوز ماحول کے پس منظر میں ضرورت اس بات کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسلم اسکولوں اور شبینہ وصباحی مکاتب میں اسلامیات کی ان کتابوں کوجو انگریزی ، اردووہندی کے علاوہ اکثر صوبائی زبانوں میں بھی دستیاب ہیں داخل نصاب کیاجائے تاکہ نئی مسلم نسل کے ایمان واسلام پر زندہ رہنے کا اطمینان حاصل ہو۔

رپورٹ : محمد انصار خطیب ندوی
(ناظم اسلامیات امتحانات اکیڈمی )

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا