English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی سمیت عرب امارات کی کئی ریاستوں میں بارشیں،تعلیمی ادارے بند

share with us


دبئی کے بھی متعدد علاقوں کو گرد آلود ہواوں نے لپیٹ میں لے لیا،شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے
دبئی:04فروری2019(فکروخبر/ذرائع)دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں بارشیں اور گرد و غبار کا سلسلہ جاری ہے، دبئی میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث گلوبل ولیج ایک دن کے لیے بند کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شارجہ میں گرد آلود ہواؤں کے راج کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ عجمان اور ابوظبی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، دبئی کے بھی متعدد علاقوں کو گرد آلود ہواوں نے لپیٹ میں لے لیا۔گرد آلود موسم کی وجہ سے متعدد اسکولوں میں جلد چھٹی کردی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا