English   /   Kannada   /   Nawayathi

پوپ فرانسس اپنے تاریخی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ان کا استقبال کیا

share with us

دبئی:04فروری2019(فکروخبر/ذرائع)مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس تاریخی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔ یہ کسی مسیحی پاپائے اعظم کا عرب دنیا کا پہلا دورہ ہے۔دبئی پہنچنے پر ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔پوپ ایک بین المذہبی کانفرنس میں شرکت کے لیے دبئی گئے ہیں جس میں (آج)منگل کو قریبا ایک لاکھ بیس ہزار افراد شرکت کریں گے۔متحدہ عرب امارات کے لیے روانگی سے قبل انھوں نے یمن جنگ کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جس میں متحدہ عرب امارات بھی شریک ہے۔پوپ کا کہنا تھا یمن میں لوگ طویل لڑائی سے تھک چکے ہیں اور بچے بھوک کا شکار ہیں انہیں خوراک تک رسائی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا ان بچوں اور ان کے والدین کی آہیں خدا تک پہنچ رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں لگ بھگ دس لاکھ رومن کیتھولک آباد ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق فلپائن اور انڈیا سے ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا