English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کو میزائل اور ڈرون طیاروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

share with us

صنعاء:03فروری2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کی حکومت نے ایران نواز حوثیوں کو میزائلوں اور بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے حوثی باغیوں کو ڈرون طیاروں اور میزائلوں کی بھاری کھیپ ٹرکوں کے ذریعے پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی مگر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے جنگی سامان قبضے میں لے لیا۔یمن کے سیکرٹری داخلہ برائے سیکیورٹی امور میجر جنرل محمد عبود الشریف نے بتایا کی فوج نے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران الجوف اور مآرب گورنریوں میں ٹرکوں پر لادے گئے ڈرون طیارے اور میزائل قبضے میں لے لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسلحہ صنعا میں حوثیوں تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ادھر ایک ملتی جلتی پیش رفت میں یمنی وزیر اوقاف احمد عطیہ نے 'العربیہ' چینل سے بات کرتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ حوثیوں کی غیر انسانی سرگرمیوں کی طرف مبذول کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حوثیوں نے یمنی قوم کے خلاف فوج کشی کا فیصلہ کر رکھا ہے تو پوری دنیا کو یمن کی آئینی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ادھر حوثیوں کی نام نہاد وزارت انصاف کی طرف سے جاری کی گئی ایک فہرست میں یمن کی 1200 شخصیات کو حریف قرار دے کر ان کی املاک اور مکانات ضبط کرنے کی سازش تیار کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا