English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپ میں میزائل نظام نصب کرنے پر روس کی امریکہ کو دھمکی

share with us


درمیانے فاصلے زمین پر مار کرنے والے میزائل تیار کرنے کا حکم دیدیا‘روسی صدر کا انتباہ
ماسکو:03فروری2019(فکروخبر/ذرائع)روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ اگر امریکا یورپ میں درمیانے فاصل تک مار کرنے والے جوہری میزائل نصب کرے گا تو ماسکو بھی ایسا کرے گا۔ایک بیان میں روسی صدر نے کہاکہ روس سپر سانک سمیت نئے میزائلوں کی تیاری پر کام کرے گا۔انھوں نے وزراء4 کو ہدایت کی کہ امریکا کیساتھ ہتھیارو ں کی روک تھام سے متعلق بات چیت آغاز نہ کی جائے۔انھوں نے درمیانے فاصلے تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل تیار کرنے کا حکم دیا ہے لیکن یہ بات زور دے کر کہی کہ روس اپنے یورپی حصے میں ان ہتھیاروں کو اس وقت تک نصب نہیں کرے گا جب تک امریکا ایسا نہیں کرتا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا